بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی پی ، ن لیگ، مولانا اپنی کرپشن اور عیاشیوں کا تحفظ چاہتے ہیں، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب میں عوام نے ان کو مسترد کردیا، یہ اپنی کرپشن اور عیاشیوں کا تحفظ چاہتے ہیں۔

اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ یہ انوکھے لاڈلے ہیں، پرویز الہٰی انتخابات جیت گئے کم ووٹ والے کو مسلط کردیا گیا۔

 فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز شریف، کرپشن کنگ زرداری، فضل الرحمان اپنی کرپشن کا تحفظ چاہتے ہیں۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ ٹھگوں کا ٹولہ ہے کوئی ادارہ ان سے محفوظ نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.