hookup Suplee PA casusl hookup review hookup Birmingham burley bike hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی وی اسپورٹس کے ٹھیکوں میں بڑے پیمانے پر گھپلے، اربوں روپے من پسند کمپنیوں کو دینے کا انکشاف

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) اسپورٹس کے ٹھیکوں میں بڑے پیمانے پر گھپلے سامنے آئے ہیں، اربوں روپے من پسند کمپنیوں کو دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سمیت دیگر اہم شواہد اور ریکارڈ حاصل کرلیا، جس وقت یہ خلاف قانون کام ہو رہا تھا اس وقت فواد چوہدری وزیر اطلاعات تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے پی ایس ایل کے ٹھیکوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اربوں روپے کے نقصانات، قاعدے قانون کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق پی ایس ایل 7، 8 اور ورلڈکپ کے ٹھیکوں میں بڑے پیمانے پر مالی اور بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، پیپرا رولز، پی ٹی وی بورڈ کے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اُڑائی گئیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھیکوں کی بولی کا عمل نقائص سے بھرپور اور غیر شفاف تھا، غیر شفاف طریقے سے جائز بولیاں دینے والوں کو دانستہ مسابقتی عمل سے نکال باہر کیا گیا۔

تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ قومی خزانے اور خسارے کا شکار پی ٹی وی کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، من پسند کمپنیوں کو خلاف ضابطہ ٹھیکے دیے گئے، من پسند پارٹیوں کے ٹیکس بھی معاف کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.