پی ٹی وی کے اسپورٹس اینکر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کے معاملے پر وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
علی زیدی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز نے پی ٹی وی پر ایک متکبر لڑکے کی طرح کا رویہ اپنایا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ انھیں نوکری سے نکال دینا چاہیے اور جب تک وہ شو میں شریک تمام افراد خاص طور پر شعیب اختر سے عوامی سطح پر معافی نہیں مانگتے انھیں پی ٹی وی کی اسکرین پر بلیک لسٹ کر دیا جانا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے احمقانہ رویے کو قبول نہیں کیا جانا چاہیے اور قبول نہیں کیا جائے گا۔
Comments are closed.