بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کے کئی سو کارکن بغیر جرم کے حراست میں ہیں، علی نواز اعوان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ ہمارے کئی سو کارکن بغیر کسی جرم کے حراست میں ہیں۔

اسلام آبا د میں علی نواز اعوان کی زیر صدارت لیگل کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی کارکنان کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کارکنان کی گرفتاریوں کا جائزہ لیا گیا اور فوری رہائی کے اقدامات پر مشاورت کی گئی۔

پی ٹی آئی اسلام آباد کے اعلامیے کے مطابق لیگل ٹیم کو فوری طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کی ہدایات دے دی گئیں۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پولیس اقدامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب میں علی نواز اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ پر پولیس کی جانب سے بہیمانہ تشدد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری حق کے لیے نکلنے والے عوام پر آنسو گیس کی بدترین شیلنگ کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے سیکڑوں کارکنوں کو بغیر کسی جرم حراست میں لیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.