بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا مہنگا کردیا

یوٹیلٹی اسٹورز پر حکومت نے سرکاری آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے سے بڑھ کر 980 روپے ہوگئی۔

ادھر کراچی میں چکی کا آٹا 100 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے، فائن آٹا 90 روپے اور ڈھائی نمبر چکی کا آٹا 85 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا گزشتہ روز قوم سے خطاب میں کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو کہا ہے آٹے کا 10کلو کا تھیلا 400 روپے کا دیا جائے۔

پاکستان بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ فیول سبسڈی جزوی واپس لینے کا فیصلہ صحیح ہے، ہفتے میں ایک دن گھر سے کام کرنے سے ماہانہ 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی بچت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غریبوں کو مہنگائی سے بچانے کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہر ماہ مزید دو ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.