پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا وزیر آباد سے دوبارہ آغاز کردیا، قاتلانہ حملے میں زخمی عمران خان نے وڈيو لنک پر لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ انہيں منصوبہ بندی کے تحت قتل کرنے کی کوشش کی گئی، یہ منصوبہ بندی ستمبر میں ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو لے کر چل رہے ہیں، کنٹینر کے فارنزک سے ثابت ہوا کہ دو مختلف قسم کی گولیاں لگی ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی تحریک رُکے گی نہيں بلکہ اور زور پکڑے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ہمیشہ اپنے امپائر کے ساتھ کھیلتے ہیں، امپائر کی مجھے نہیں بلکہ نواز شریف کو ضرورت ہے۔
Comments are closed.