جمعہ15؍ربیع الثانی 1444ھ11؍نومبر 2022ء

پرویز خٹک کو شہباز اور نواز شریف کی ملاقات سے اچھی امیدیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک نے وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات سے اچھی امیدیں باندھ لیں۔

مانسہرہ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات میں اہم تعیناتی پر امید ہے کہ اچھا فیصلہ ہوگا۔

ملاقات میں مریم نواز اور سلیمان شہباز شریف بھی موجود تھے، جلد اہم فیصلے متوقع ہیں۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں، جو بھی آرمی چیف آئے وہ ملک کے لیے بہتر ہو۔

واضح رہے کہ لندن میں وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں آرمی چیف کی تقرری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.