پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ میری اپیل ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست جہانگیر ترین کو مضبوط کریں۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعمان لنگڑیال آج جہانگیر ترین اور دیگر کے ہمراہ لاہور کی سیشن عدالت پہنچے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے ہمیں پی ٹی آئی میں شامل کرایا اور عزت دلائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم جہانگیر ترین کی مدد کریں گے، ان کے ساتھ چلیں گے اور اپنی پارٹی تحریکِ انصاف کو مضبوط کریں گے۔
نعمان لنگڑیال کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو لوگ اس پارٹی کو کمزور کرنا چاہتے ہیں وہ ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، میری اپیل ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست جہانگیر ترین کو مضبوط کریں۔
Comments are closed.