جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کارکنوں نے احسن اقبال کے سر پر جوتا دے مارا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا ٹاک کے دوران پی ٹی آئی کارکن نے سر پر جوتا دے مارا۔

نون لیگی رہنماؤں کی میڈیا ٹاک کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے شدید نعرہ بازی کی، تصادم کی صورتحال کے دوران مریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی کی گئی جبکہ احسن اقبال کی جانب اچھالا گیا جوتا ان کے سر پر لگا۔

مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کی شدید نعرے بازی کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

پی ٹی آئی کارکنوں اور مصدق ملک کے درمیان دھکم پیل اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔

 احسن اقبال نے کہا کہ ان غنڈوں کوبتانا چاہتا ہوں ان ہتھکنڈوں سے ہماری آواز نہیں دباسکتے، فاشزم کی سیاست نہیں چلے گی، ہر فورم پر مقابلہ کریں گے، عمران خان کو رخصت کیے بغیر ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.