بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی نے ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی احتساب و ڈسپلن کمیٹی نے ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، کمیٹی نے ریاض فتیانہ سے 4 دسمبر تک وضاحت مانگ لی۔

کمیٹی نے ریاض فتیانہ سے سوال کیا کہ آپ نومبر میں کسی این جی او کی طرف سے گلاسگو کوپ 26 میں گئے؟ آپ گلاسگو میں وفد سے اپنے استعمال کے لیے گاڑیاں مانگتے رہے؟۔

جلسے کے دوران ایک شخص اسٹیج پر چڑھ گیا اور مائیک سنبھال کر عمران خان کے خلاف نعرہ لگادیا، نوجوان نےنو عمران ، اونلی عوام کا نعرہ لگایا۔

شوکاز میں پوچھا گیا ہے کہ  آپ نے وفد سے کانفرنس کارڈ اور فون سم کی بھی فرمائش کی؟ آپ کے مطالبات نہ مانے گئے توآپ نے وطن واپسی پر حکومتی وفد پر الزامات لگا دیے۔

کمیٹی نے  ریاض فتیانہ سے سوال کیا کہ آپ نے بطور رکن پی اے سی حکومتی وفد پر لڑائی سمیت دیگر الزامات لگائے، اس کا ثبوت دیں، آپ نے الزام لگایا کہ امین اسلم سے لڑائی کے باعث زرتاج گل آئیں۔

شوکاز میں ریاض فتیانہ سے کہا گیا کہ الزامات کے تحریری شواہد، کوائف اور دیگر ثبوت بھی فراہم کریں۔

پی ٹی آئی احتساب و انضباطی کمیٹی نے ملک امین اسلم کی درخواست پر شوکاز نوٹس جاری کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.