پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتساب و ڈسپلن کمیٹی نے ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، کمیٹی نے ریاض فتیانہ سے 4 دسمبر تک وضاحت مانگ لی۔
کمیٹی نے ریاض فتیانہ سے سوال کیا کہ آپ نومبر میں کسی این جی او کی طرف سے گلاسگو کوپ 26 میں گئے؟ آپ گلاسگو میں وفد سے اپنے استعمال کے لیے گاڑیاں مانگتے رہے؟۔
شوکاز میں پوچھا گیا ہے کہ آپ نے وفد سے کانفرنس کارڈ اور فون سم کی بھی فرمائش کی؟ آپ کے مطالبات نہ مانے گئے توآپ نے وطن واپسی پر حکومتی وفد پر الزامات لگا دیے۔
کمیٹی نے ریاض فتیانہ سے سوال کیا کہ آپ نے بطور رکن پی اے سی حکومتی وفد پر لڑائی سمیت دیگر الزامات لگائے، اس کا ثبوت دیں، آپ نے الزام لگایا کہ امین اسلم سے لڑائی کے باعث زرتاج گل آئیں۔
شوکاز میں ریاض فتیانہ سے کہا گیا کہ الزامات کے تحریری شواہد، کوائف اور دیگر ثبوت بھی فراہم کریں۔
پی ٹی آئی احتساب و انضباطی کمیٹی نے ملک امین اسلم کی درخواست پر شوکاز نوٹس جاری کیا۔
Comments are closed.