پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے تمام ہائی کورٹ سے فارن فنڈنگ چھپانے کیلئے اسٹے لیا، آج تک فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہوا، یہ لاڈلا کیوں اور باقی سوتیلے کیوں ہیں؟
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ خان صاحب صرف کرپٹ نہیں، اخلاقی طور پر بھی کرپٹ ہیں، آپ دماغی طور پر بھی کرپٹ ہیں، آپ غیر ملکی میڈیا پر آنے والی اسٹوری چیلنج نہیں کرتے، آپ کو پتہ ہے وہاں آپ لاڈلے نہیں ہیں، دال میں کالا نہیں، پوری دال کالی ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ عارف نقوی گرفتار ہوتے ہیں تو عارف علوی اور عمران خان کا نمبر دیتے ہیں، تم نے 29 اکاؤنٹ سے ممنوعہ فنڈنگ کا پیسہ استعمال کیا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جے آئی ٹی نواز شریف کے خلاف تحقیقات کرتی ہے کچھ نہیں ملتا، والیم 10 میں ایک کاغذ بھی نواز شریف کے خلاف نہیں آیا، لاڈلوں کو کھلی چھوٹ دے دی جاتی ہے، نواز شریف کے خلاف کوئی کیس ثابت نہیں ہوا، فارن فنڈنگ کیس 8 سال سے نہیں آیا، سوتیلے پن کا سلوک ختم کیا جائے، ہر جماعت کو یکساں مواقع دیےجائیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ججز کو بلیک میل کرکے فیصلے لیے جاتے ہیں، جب تک ہر کسی کو یکساں مواقع نہیں دیے جاتے ملک میں استحکام نہیں آئے گا، انصاف کے دہرے معیار کو ختم کرنا ہوگا، سب پر ایک جیسے قانون کا اطلاق ہونا چاہیے۔
Comments are closed.