جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی سینٹرل سندھ کو سینیٹ ٹکٹوں کے معاملے پر تحفظات

تحریک انصاف سینٹرل سندھ ریجن کے عہدے داروں نے سینیٹ کے ٹکٹس کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔

گورنر سندھ کو لکھے گئے خط میں فیصل واوڈا اور ٹیکنو کریٹس سیٹ پر نامزد سیف ﷲ ابڑو کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اگر فیصل واوڈا نااہل ہوگئے تو سیٹ خطرے میں آجائے گی، ٹیکنو کریٹ سیٹ کے لیے نام زد سیف ﷲ ابڑو پر کرپشن چارجز اور نیب کیسز ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.