لاہور کی بینکنگ جرائم کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی ممبر حامد زمان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔
لاہور کی بینکنگ جرائم کی عدالت محفوظ کیا گیا فیصلہ کل سنائے گی۔
دورانِ سماعت ایف آئی اے نے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔
واضح رہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی ممبر حامد زمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے لاہور کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے حامد زمان کو لاہور میں وارث روڈ پر واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ انصاف ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں 2013ء میں 6 لاکھ 25 ہزار ڈالر آئے، انصاف ٹرسٹ قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتا تھا، حامد زمان اس وقت انصاف ٹرسٹ کے سیکریٹری تھے۔
Comments are closed.