شو کاز نوٹس ملنےکے باوجود پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی نور عالم خان کے اپنی حکومت پر وار جاری ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں نور عالم خان نے حکومت کی پروموشن اور ٹرانسفر پالیسی پر سوالات اٹھا دیئے۔
انہوں نے سوال کیا ہے کہ جونیئرز کو گریڈ 20 کی سیٹوں پر تعینات کیوں کیا گیا؟
پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی نے سوال اٹھایا ہے کہ گزشتہ ہفتے پشاور کے پی کے میں گریڈ 18 کے جونیئر افسروں کو گریڈ 20 کی کئی سیٹوں پر تعینات کر دیا گیا، ایسا کیوں ہوا؟
نور عالم خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ براہِ مہربانی جانبداری بند کی جائے، میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔
Comments are closed.