بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق ڈی جی نیب بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی مشیر داخلہ و احتساب مقرر

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) قومی احتساب بیورو (نیب) بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو وزیر اعظم عمران خان نے مشیر احتساب مقرر کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو شہزاد اکبر کی جگہ معاون خصوصی برائے احتساب مقر ر کیاگیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

آج صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے شہزاد اکبرکے مستعفی ہونےکا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.