پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے چوتھے پارلیمانی سال کا آغاز ہوگیا، افتتاحی سیشن 13ستمبر کو صبح 11 بجے ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کے مشیر بابر اعوان نےکہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
چوتھے پارلیمانی سال کے سیشن کے لیے بابر اعوان نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، اسپیکر قومی اسمبل اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے مشاورت کی ہے۔
بابراعوان نے کہا کہ صدر ریاست کے پرنسپل آف پالیسی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی اور چوتھے پارلیمانی سال کے روڈ میپ کے نکات پر خطاب کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے، کوویڈ19 اور اپوزیشن کی دھمکیوں کے باوجود چوتھے سال کا آغاز پارلیمنٹ اور حکومت دونوں کی کامیابی ہے۔
وزیراعظم کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی حکومت 5 سال اور انتخابی وعدے دونوں ہی پورے کرے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ صدر مملکت حکومت کی 3 سالہ کارکردگی کے اہم نکات اور چوتھے پارلیمانی سال کے روڈ میپ پر خطاب کریں گے۔
Comments are closed.