اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے اپنے اُس سے ناراض ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہاکہ حکومت کے اپنے ارکان قومی اسمبلی اور اتحادی جماعتیں ناراض ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ڈوبتی کشتی سے لوگ چھلانگیں لگانا شروع ہوگئے ہیں۔
پی پی رہنما نے مزید کہاکہ بلاول بھٹو کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز کے حوالے سے کہا کہ ہم بتائیں گے کہ ہمارے پاس کتنے نمبرز ہیں اور باقی نمبرز کیسے پورے کیے جائیں گے۔
اُن کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کی اگلی میٹنگ میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق اپنا نکتہ نظر رکھیں گے۔
قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہاکہ ہم نے تحریک عدم اعتماد کی بات کی تو آج اچانک ہی عمران خان نے اپنے ایم این ایز سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔
انہوں نےاستفسار کیا کہ ہمارے خلاف کیا کچھ نہیں کیا گیا، تو کیا ہمیں سیاست چھوڑ دینی چاہیے؟
قمر زمان کائرہ نے کہاکہ اپوزیشن اتحاد کے جلسے جاری ہیں، جلد ہی حیدر آباد، سرگودھا اور دیگر شہروں میں جلسے کریں گے، حکومت ہمارے جلسوں سے بوکھلائی ہوئی ہے۔
Comments are closed.