پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں عمران خان کے خلاف نعرے لگ گئے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہوا، جس سے وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی خطاب کیا۔
جلسے کے دوران ایک شخص اسٹیج پر چڑھ گیا اور مائیک سنبھال کر عمران خان کے خلاف نعرہ لگادیا، نوجوان نے ’نو عمران، اونلی عوام‘ کا نعرہ لگایا۔
جلسے میں موجود یہ شخص اسد عمر اور دیگرکےخطاب کے بعد اسٹیج پر آیا۔
نوجوان نے جلسے میں پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ ویسا ہی ہوگا، جیسا راجا خرم شہزاد نے کہا ہے، اگلی بار وزیراعظم عمران خان نہیں ہوں گے۔
پی ٹی آئی جلسے میں اسٹیج پر موجود شخص نے کہا کہ عمران خان آج استعفیٰ دے دیں تو بہتر ہوگا۔
Comments are closed.