پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسمبلیوں سے استعفوں کے بعد ٹوٹل کتنی نشستوں پر انتخابات ہوں گے، فواد چوہدری نے بتا دیا۔
فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں 859 نشستوں پر براہ راست انتخابات ہوتے ہیں، تحریک انصاف کے استعفوں کے نتیجے میں 563 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قومی اسمبلی کی 123 نشستوں پر عام انتخابات ہوں گے، پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی 115، سندھ اسمبلی کی 26 نشستوں پر عام انتخابات ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی دو نشستوں پر عام انتخابات ہوں گے۔
عمران خان نے ملک کی تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے اور اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ اس نظام میں نہیں رہنا، ہم ساری اسمبلیوں سے نکلنے لگے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سے بات کی ہے پارلیمانی کمیٹی سے بات کر رہا ہوں، بجائے توڑ پھوڑ کریں اس سے بہتر ہے کہ اس نظام سے باہر نکلیں، فیصلہ کریں گے کس دن ہم ساری اسمبلیوں سے باہر نکلیں۔
Comments are closed.