ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

پی ٹی آئی اراکین کا ایوان میں منحرف ساتھیوں پر حملہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کی جانب سے منحرف ساتھیوں پر ایوان میں حملہ کیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے تحریک انصاف کے منحرف ایم پی ایز سندھ اسمبلی پہنچے، کریم بخش گبول، شہریار شر اور اسلم ابڑو نے رجسٹر میں حاضری لگوائی، حکومتی اراکین نے تینوں ایم پی ایز کا استقبال کیا۔

تحریک انصاف کے منحرف ایم پی ایز کی آمد پر شدید ہنگامہ آرائی کی گئی، تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے باغی اراکین کی پٹائی بھی لگائی گئی۔

پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے ارکان بھی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے جبکہ پیپلزپارٹی اراکین کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کے درمیان بیچ بچاؤ کی کوشش بھی کی گئی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن تحریک انصاف سدرہ عمران اور کیماڑی سے منتخب رکن اسمبلی شاہنواز جدون کو دھکے دیئے گئے۔

ویڈیو میں سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران رکن پی ٹی آئی سعید آفریدی کو صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ کو زمین پر گراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے  اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.