بدھ 5؍شوال المکرم 1444ھ26؍اپریل 2023ء

پی ٹی آئی کے 7 اراکین کل دوبارہ پارلیمنٹ آنے کا اعلان کرکے واپس چلے گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 7 اراکین کل دوبارہ پارلیمنٹ آنے کا اعلان کرکے مرکزی گیٹ پر احتجاج کے بعد واپس چلے گئے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے سے ایک بار پھر روک دیا گیا، پولیس اور پی ٹی آئی ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے احتجاج کے باعث ایران کے سفیر بھی پھنس گئے۔ وہ پارلیمنٹ ہاؤس آئے تھے۔

احتجاج کے باعث ایران کے سفیر پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر محصور ہوگئے تھے، سیکیورٹی نے سفیر کو متبادل راستے سے روانہ کیا۔

پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دیا۔ مستعفی اراکین اسمبلی نے اسپیکر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

مستعفی اراکین کا کہنا تھا کہ 5 منٹ میں پارلیمنٹ داخلے کی اجازت نہ دی گئی تو اگلا لائحہ عمل دیں گے۔

دھرنا دینے والوں میں فہیم خان، آفتاب حسین صدیقی، سیف الرحمان، آفتاب جہانگیر، اسلم خان، عطااللّٰہ خان اور جہانگیر عالم شامل تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.