ہفتہ 20؍ذیقعد 1444ھ10؍جون 2023ء

پی ٹی آئی کے 61 ایم این ایز کے استعفوں پر نظرثانی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے61 ایم این ایز کے استعفوں پر نظرثانی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی، سیکریٹری قومی اسمبلی نے 3 آئینی درخواستیں دائر کر دیں۔

درخواستوں میں ریاض فتیانہ، کرامت کھوکھر، شفقت محمود سمیت 61 سابق اراکین فریق ہیں۔

درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد تمام پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے استعفے دیے، پی ٹی آئی کے مسلسل مطالبات کے بعد اراکین اسمبلی کے استعفے تصدیق کے بعد منظور ہوئے۔

درخواستوں میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہائیکورٹ نے 19 مئی کو پی ٹی آئی اراکین کو دوبارہ استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب کیا، آئین کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی اپنے فیصلوں سے متعلق عدالت کو جوابدہ نہیں، عدالت صرف اسپیکر کو متعلقہ معاملے میں عمل کرنے کی استدعا کر سکتی ہے۔

سیکریٹری قومی اسمبلی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ  سنگل بینچ کا پی ٹی آئی کے اراکین کی درخواستیں منظور کرنا قانونی طور پر غلط ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.