ڈپٹی میئر کراچی کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ذیشان زیب دستبردار ہو گئے۔
ریجنل افسر الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ میئر کراچی کے لیے حافظ نعیم الرحمٰن اور مرتضیٰ وہاب سمیت 6 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سلمان عبداللّٰہ سمیت ڈپٹی میئر کراچی کے 7 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے میئر کراچی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ ہمارے میئر اور ڈپٹی میئر کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ جماعتِ اسلامی نے اعتراض داخل کیا لیکن الیکشن کمیشن نے اسے اوور رول کر دیا۔
یاد رہے کہ 15 جون کو میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کا انتخاب کیا جائے گا۔
Comments are closed.