بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کے لوگ دھرنے میں افغانستان کے جھنڈے لیے بیٹھے تھے، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ جو دھرنے میں بھی تھے وہ افغانستان کے جھنڈے لیے بیٹھے تھے، افغانستان کا جھنڈا اٹھانے والے شخص کا بھائی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے پی ٹی آئی کے لوگوں کی افغانستان کے جھنڈے کے ساتھ تصاویر میڈیا کے سامنے پیش کر دیں۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں ہوٹل پر جھگڑے کے دوران نوجوان کے قتل پر گزشتہ روز کراچی کے علاقےسہراب گوٹھ میں کشیدگی دیکھنے میں آئی، مشتعل افراد نے الآصف اسکوائر کے قریب گاڑی کو آگ لگا دی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ  کچھ شرپسند عناصر ملک میں انتشار چاہتے ہیں حکومت نے شر پسندی میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام کر رہے ہیں، سیاسی طور پر بھی سب سے بات چیت کر رہے ہیں، شاہی سید اور ایاز لطیف پلیجو سمیت دیگر رہنماؤں سے بات ہوئی ہے، ان رہنماؤں نے واقعے کو لسانی رنگ نہ دینے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو بھی نفرت آمیز بیان دے گا اس کے خلاف ایف آئی اے کارروائی کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.