پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کے گھروں سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، گوگی بچاؤ لانگ مارچ کس کے لیے تھا؟
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان این آر او مانگتے ہیں، حکومت سے ڈیل کرنا چاہتے تھے۔
عابد شیر علی نے کہا کہ 2014 میں دھرنے کی صورت میں پہلے بھی وہ اسلام آباد آیا، 2014 میں اُدھم مچایا اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہمارا کلچر نہیں کہ سیاسی کارکنوں کو ٹارگٹ کریں، جیلوں میں پھینکیں۔
عابد شیر علی نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں دہشتگردی کا منصوبہ بنائیں تو حکومت اجازت نہیں دے گی۔
Comments are closed.