پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شعیب شاہین نے کہا ہے کہ عوام جانتے ہیں پی ٹی آئی کو سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ کراچی میں ایک ورکر کنونشن کرنے جا رہے ہیں۔
شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ کراچی ورکرز کنونشن کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرک میں سب نے جلسہ کیا لیکن پی ٹی آئی کو اجازت نہیں دی گئی۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ علی نواز اعوان اور عامر ڈوگر کو گرفتار کیا گیا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ دے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سب کو انتخابات میں برابری کا موقع دیں۔
Comments are closed.