ہفتہ 5؍رجب المرجب 1444ھ 28؍جنوری 2023ء

پی ٹی آئی کا 43 ارکان کے استعفوں کی منظوری کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے 43 ارکان کے استعفوں کی منظوری کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کے لیے پٹیشن تیار کر لی ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے آج یا پیر کو پٹیشن دائر کرنے کا امکان ہے، درخواست کے ساتھ اسپیکر کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو لکھا گیا خط بھی لگایا جائے گا۔

پی ٹی آئی قیادت نے اپنےارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے عمل میں شامل نہ ہونےکی ہدایت کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے خط میں کہا تھا کہ مستعفی ارکان کو ہر صورت بلا کر استعفوں کی تصدیق کی جائے گی۔

اسپیکر نے خط میں کہا کہ استعفوں کی تصدیق کے بغیر کسی کے بھی استعفے منظور نہیں کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 24 جنوری کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.