پاکستان تحریک انصاف نے 43 ارکان کے استعفوں کی منظوری کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کے لیے پٹیشن تیار کر لی ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے آج یا پیر کو پٹیشن دائر کرنے کا امکان ہے، درخواست کے ساتھ اسپیکر کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو لکھا گیا خط بھی لگایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے خط میں کہا تھا کہ مستعفی ارکان کو ہر صورت بلا کر استعفوں کی تصدیق کی جائے گی۔
اسپیکر نے خط میں کہا کہ استعفوں کی تصدیق کے بغیر کسی کے بھی استعفے منظور نہیں کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 24 جنوری کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کیے تھے۔
Comments are closed.