پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے سامنے احتجاج کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی تمام ضلعی تنظیموں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمیشنز اور ضلعی دفاتر کی سیکیورٹی سے متعلق کل اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سیکیورٹی کے لیے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھے گا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی اور ضلعی دفاتر کی سیکیورٹی کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو خط لکھا جائے گا۔
Comments are closed.