بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول نواز شریف سے ملاقاتوں کے بعد وطن روانہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لندن میں نوازشریف سے ملاقاتوں کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ایک دو روز میں وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیں گے۔

وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان خود کو مظلوم بنانے کیلئے جھوٹ کی بنیاد پر مہم چلا رہے ہیں۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور صحافی ریحام خان چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی مسکراہٹ پر فدا ہوگئیں۔

انہوں نے صدر عارف علوی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر کو طے کرنا ہوگا کہ وہ اپنے منصب کو متنازع بنائیں گے یا استعفا دے دیں گے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی تھی، اس کے علاوہ انہوں نے سابق وزیراعظم کی دعوتِ افطار میں بھی شرکت کی۔

دعوت افطار کے موقع پر نواز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.