پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں اور نظربندیوں کو عدالت میں چلینج کردیا گیا۔
پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے نائب صدر نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گرفتاریاں اور نظربندیاں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
اس میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے حکم پر پنجاب حکومت نے غیر قانونی اقدامات کیے۔
درخواست میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ پنجاب کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آر پی او، سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کو فریق بنایا گیا ہے۔
Comments are closed.