جمعہ 28؍شوال المکرم 1444ھ19؍مئی 2023ء

پی ٹی آئی نے 9 مئی کو جو کیا اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں، سعد رضوی

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کو جو کچھ کیا اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔

لاہور میں اپنے بیان میں سعد رضوی نے کہا کہ ملک میں اس وقت سیاسی افراتفری ہے، ہم سیاسی اور ذاتی انتقام کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں نے ملک کے لیے کچھ نہیں کیا، ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔

سعد رضوی نے مزید کہا کہ 9 مئی کے ذمہ داروں پکڑیں اور سزا دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.