پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج لاہور میں ہونے والی ریلی ملتوی کر دی۔
پی ٹی آئی نے کل تک کے لیے انتخابی ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ میری ابھی عمران خان کے ساتھ بات ہوئی ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ ریلی کل یا بعد میں بھی ہو سکتی ہے، ہم پرامن انتخابات چاہتے ہیں، ارباب اختیار شہر کے راستےکھول دیں۔
دوسری جانب لاہور پولیس نے زمان پارک جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے اس سے پہلے بدھ کے روز بھی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا جب کارکنوں اور پولیس کا ٹکراؤ ہوا تھا، اسی دوران تحریک انصاف کے کارکن ظل شاہ کی ہلاکت بھی ہوئی تھی۔
Comments are closed.