پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، علی امین گنڈا پور الزام سے بری

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور اور ان کے 2 بھائی الزام سے بری ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور اور دیگر کے خلاف پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر سامعت ہوئی۔

سینئرسول جج محمد شبیر نے علی امین گنڈا پور اور ان کے 2 بھائیوں عمر امین گنڈا پور اور فیصل امین گنڈا پور کو مقدمہ سے بری کردیا گیا۔

علی امین گنڈاپور اور ان کے بھائیوں کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.