جمعرات 20؍شوال المکرم 1444ھ11؍مئی 2023ء

پی ٹی آئی قیادت نے کبھی جلاؤ گھیراؤ کی کال نہیں دی، بیرسٹر گوہر خان

عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے کبھی جلاؤ گھیراؤ کی کال نہیں دی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عمران خان عدالت کے آرڈر کے احترام میں عدالت آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ ان کو زد وکوب کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ اسد عمر نے کل بھی کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کا ہم سے تعلق نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.