وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرنل شیر خان کا مجسمہ، جناح ہاؤس اور ایم ایم عالم کا جہاز پامال کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب کام پی ٹی آئی رہنماؤں کے ایما پر کیے گئے، لیڈروں نے کہا جس کی جو جو ڈیوٹی ہے وہاں پہنچ جائے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈائیلاگ کی آڑ میں اپنے ان جرائم سے این آر او لینا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ زیارت ریزیڈنسی جلانے والوں کو تو ہم دہشت گرد کہیں لیکن عمران خان کے حامیوں نے چونکہ جینز اور جوگرز پہنے ہوئے تھے اس لیے انہیں معاف کر دیں۔
Comments are closed.