اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

پی ٹی آئی رہنماحامد زمان کی درخواست ضمانت منظور

پی ٹی آئی رہنماحامد زمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔

لاہور کی بینکنگ جرائم کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی ممبر حامد زمان کی درخواستِ ضمانت پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے حامد زمان کو دس لاکھ کے مچلکےجمع کرانےکی ہدایت کی ہے۔

فارن فنڈنگ کیس کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی ممبر حامد زمان اور سینیٹر سیف اللّٰہ نیازی کو گرفتار کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے سیف اللّٰہ نیازی کی گرفتاری کی تردید کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں حامد زمان کو  رواں ماہ 7 اکتوبر کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ انصاف ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں 2013ء میں 6 لاکھ 25 ہزار ڈالر آئے، انصاف ٹرسٹ قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتا تھا، حامد زمان اس وقت انصاف ٹرسٹ کے سیکریٹری تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.