پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کو اداروں کےخلاف نفرت انگیز بیانات سے روکنے کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس یحییٰ آفریدی دو رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
قوسین فیصل ایڈووکیٹ نے تحریک انصاف کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.