پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں کابینہ نے ججز کو پلاٹ دینے کے خلاف فیصلہ کیا۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں گرین بیلٹ پر ججز کی ہاؤسنگ کالونی بن گئی، پی ٹی آئی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ججز کو اس طرح سے پلاٹ نہیں دینے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم نے اس فیصلے پر علمدرآمد کروانے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ ’مجھے روز ججز کے سامنے پیش ہونا ہے میں کیسے ان کے سامنے پیش ہوں گا۔‘
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سارے ججز صاحبان نے اپنے ہی آرڈر کے تحت خود کو فل پنشن دلوائی ہوئی ہے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ پنشن ججز کی ہی ہے۔
انہوں نے مفتاح اسماعیل کو طاقت ور لوگوں پر ٹیکس لگانے کا مشورہ دیا مگر خود ہی یہ تسلیم بھی کیا کہ ہم ڈرتے تھے اس لیے اپنی حکومت کے وقت ایسا نہ کرسکے۔
Comments are closed.