جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ٹی آئی ترجمان شعیب شاہین کا این اے 46 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شعیب شاہین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

تحریکِ انصاف کے ترجمان اور ممبر کمیٹی نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد این اے 46 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لوں گا۔

شعیب شاہین نے کہا کہ کور کمیٹی اور لیگل کمیٹی ٹکٹوں کے عمل کو دیکھ رہی ہے، سیاسی شخصیات کے علاوہ وکلاء کی بڑی تعداد کو ٹکٹس دیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹکٹ کے لیے ہمارا معیار پارٹی اور ملک سے وفادار شخص ہونا ہے، ٹکٹ ہولڈر کے انتخاب کے بعد الیکشن مہم کا مرحلہ آسان ہو جائے گا۔

شعیب شاہین نے یہ بھی کہا ہے کہ حامد خان کی سربراہی میں وکلاء میں ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل مکمل ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.