بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ناراض ارکان کے بعد پی ٹی آئی ارکان بھی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو ہٹانے کےلیے میدان میں آگئے۔
پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یارمحمد رند نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال لیے، دیگر ارکان بھی اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے۔
سردار یار محمد رند کی قیادت میں صوبائی ارکان کا وفد اسد عمر سے ملاقات کرے گا۔
ملاقات میں پارٹی کے تحفظات اور جام کمال کو عہدے سے ہٹانے پر بات ہوگی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.