پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں کون کتنی تنخواہ اور مراعات لیتا ہے اس حوالے سے تفصیلات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ میں پیش کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق فزیوتھراپی کے کنسلٹنٹ کی تنخواہ 21 لاکھ 15 ہزار 910 روپے ہے۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کی تنخواہ 13 لاکھ 59 ہزار651، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس محمد ندیم خان کی تنخواہ 13 لاکھ 15 ہزار، ہیڈ انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ ثقلین مشتاق کی تنخواہ 12 لاکھ 77 ہزار 711 روپے ہے۔
چیف ایگزیکیٹو افسر (سی ای او) سلمان نصیر کی تنخواہ 12 لاکھ 45 ہزار روپے، چیف فنانشل افسر جاوید مرتضیٰ کی تنخواہ 12 لاکھ 40 ہزار 417 روپے، چیف میڈیکل افسر نجیب اللّٰہ سومرو کی تنخواہ 12 لاکھ 15 ہزار روپے ہے۔
چیئرمین سلیکشن کمیٹی محمد وسیم 10 لاکھ روپے، ڈائریکٹر ہیومن ریسورس سرینا آغا 8 لاکھ 65 ہزار روپے، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشن ذاکر خان 8 لاکھ 44 ہزار 708 روپے تنخواہ لے رہے ہیں۔
ڈائریکٹر سیکیورٹی آصف محمود کی تنخواہ ساڑھے 6 لاکھ روپے، ایس جی ایم آپریشنز لاجسٹکس اسد مصطفیٰ کی تنخواہ 6 لاکھ 13 ہزار 345 روپے، ایس جی ایم فنانس عتیق رشید کی تنخواہ 6 لاکھ روپے ہے۔
اسی طرح چیف ایگزیکیٹو آفیسرز محمد عبدالصبور، انور سلیم کاسی، بابر خان، نجیب صادق، عبداللّٰہ خرم نیازی 5، 5 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں۔
Comments are closed.