کراچی میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھلاڑیوں کے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد پی سی بی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویکسین لگوانے کی پیشکش کی ہے، ویکسین کی ڈوز کل سے لگنا شروع ہوگی، تاہم ویکسین لگوانے یا نہ لگوانے کا اختیار کھلاڑیوں اور آفیشلز کو دیا گیا ہے۔
پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں 3 کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کا کورونا کیس سامنے آنے کے بعد پی سی بی نے بڑے فیصلے لینا شروع کردیے۔
اس سلسلے میں پی سی بی پی نے ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشل کو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش کردی ہے۔
ویکسین کی یہ ڈوز جمعرات کو لگائی جائے گی تاہم یہ اختیار کھلاڑیوں اور آفیشلز کے پاس ہوگا کہ آیا وہ کورونا ویکسین لگوانا چاہتے ہیں یا نہیں۔
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اپنی ڈیوٹی آف کیئر پالیسی کے تحت ہم نے کورونا ویکسین کا ایک حصہ حاصل کیا ہے جسے پی ایس ایل 6 کے بائیو سیکیور ببل میں موجود تمام افراد کو لگانے کی پیشکش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے کورونا وائرس کی یہ ویکسین لگوانا لازمی قرار نہیں دیا گیا۔
وسیم خان کے مطابق ویکسین کی یہ ڈوز حکومتی پروٹوکولز کے عین مطابق کوالیفائیڈ ہیلتھ ورکرز کے ذریعے لگائی جائے گی۔
Comments are closed.