جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پی سی بی بورڈ آف گورنرز کو PSL میں کوویڈ-19 پروٹوکولز میں خامیوں پر مایوسی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوویڈ-19 پروٹوکولز میں خامیوں پر مایوسی کا اظہار کیا اور مناسب اقدامات کے ساتھ زیرو ٹالیرنس پالیسی پر زور دیا ہے۔

ورچوئل اجلاس میں پی ایس ایل 2021 کے بائیو سیکیور پروٹوکولز اور ضمنی قوانین کے جائزے کے لیے 2 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پر مبنی ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی۔

بی او جی نے رپورٹ میں سامنے آنے والی خامیوں پر مایوسی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ اس میں بہتری کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا دوبارہ آغاز یکم جون سے ہوگا۔

بورڈ نے مربوط اور سخت پروٹوکولز کے نفاذ سمیت فیکٹ فائنڈنگ پینل کی تمام تجاویز کی تائید بھی کی ہے۔

بی او جی کو آگاہ کیا گیا کہ پی سی بی پی ایس ایل 2021 کے بقیہ میچز محفوظ ماحول میں کرنا چاہتا ہے، جس کے لیے پی سی بی عالمی سطح پر پہچان رکھنے والی ایسی کمپنی کا تقرر کر رہی ہے جو کوویڈ-19 سے پاک بائیو سیکیور ماحول کی تیاری اور اس کا جائزہ لینے کے ساتھ ٹیسٹ رزلٹ مثبت آنے پر رسپانس کی ماہر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.