پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کے معاملے پر جلد فیصلے کا خواہشمند ہے اور اس حوالے سے پی سی بی بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ سے بات چیت کر کے معاملے کو حتمی شکل دینا چاہتا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی سری لنکا اور بنگلادیش سے بات چیت کر کے دونوں بورڈز کے تحفظات دور کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز کو ہائبرڈ فارمولے اور یو اے ای میں میچز پر اعتراضات ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی دونوں بورڈز کے عہدیداران کو قائل کرنے کی کوشش کرے گا۔
Comments are closed.