جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

پی سی بی آخری لمحات تک محمد حفیظ سے رابطے میں رہا، ذرائع

ذرائع کے مطابق پی سی بی محمد حفیظ سے آخری لمحات تک رابطے میں رہا، انہوں نے ممکنہ طور پر 4 فروری کو آخری لیگ میچ کے بعد آنے کا بتایا۔

ذرائع کے مطابق دوسری طرف پاکستان اور ساؤتھ افریقا بورڈ میں کوویڈ 19 پروٹو کولز پر معاہدہ ہے، جس کے تحت ٹی 20 کا بائیو سیکورببل 3 فروری کو شروع ہونا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران بورڈ کو اپنی عدم دستیابی کا لکھ کر دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی آل راونڈر نے پی سی بی کو 3 فروری کو دستیاب نہ ہونے سے متعلق بتادیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے محمد حفیظ کی طرف تحریری طور پر آگاہ کیے جانے کے باوجود ان سے جنوبی افریقا کے خلاف دستیابی کے لیے رابطہ رکھا۔

خیال رہے کہ آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستانی آل راونڈر نے ٹی 20 ٹیم کے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے قرآن مجید کی آیت ’ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ‘ ہے لکھا، جس سے یہ تاثر ابھرا کے پی سی بی نے جان بوجھ کر محمد حفیظ کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز سے باہر رکھا ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.