پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) سے بہت ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی جے ایل کی اختتامی تقریب سے خطاب میں رمیز راجا نے کہا کہ اس لیگ سے نوجوانوں کو سیکھنے کا موقع ملا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جلد یہ نوجوان بڑی کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، تین چار کھلاڑی تو پہلے ایڈیشن میں سامنے آگئے ہیں۔
پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ میں مینٹورز کا سب سے زیادہ شکریہ ادا کرتا ہوں، دنیا کی پہلی جونئیر لیگ ہم نے کر کے دکھائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلے ایڈیشن میں لیگ کے میچز کو دوسرے شہروں میں بھی لے کر جائیں گے۔
Comments are closed.