حکومت کا آبدوز پی این ایس ہنگور کی گولڈن جوبلی پر یادگاری سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یادگاری سکہ 50 روپے مالیت کا ہوگا۔
مرکزی بینک کے مطابق 1971 کی جنگ میں آبدوز ہنگور نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی تھی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آبدوز کی 1971 میں غیرمعمولی کارکردگی پر 9 دسمبر کو یوم ہنگور منایا جاتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ یادگاری سکہ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام کاؤنٹر سے جاری ہوگا۔
Comments are closed.