پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے آئندہ ماہ ہونے والے دو اہم ٹورنامنٹس کےلیے 28 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا ہے۔ ان پلیئرز میں غیر ملکی کلبز میں کھیلنے والے 9 اوورسیز پلیئرز بھی شامل ہیں۔
پاکستان فٹبال ٹیم کو اگلے ماہ دو اہم ٹورنامنٹس میں شرکت کرنا ہے، قومی فٹبالرز پہلے 8 سے 18 جون تک ماریشس میں چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلیں گے جہاں کینیا اور جبوتی کی ٹیمیں بھی ایکشن میں ہوں گی۔
اس کے بعد 21 جون سے قومی ٹیم بھارت کے شہر بنگلور میں ساف کپ میں شرکت کرے گی۔
ایونٹس کےلیے پاکستان فٹبال ٹیم نے 28 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا ہے، جن کا تربیتی کیمپ بدھ سے لاہور میں شروع ہوگا۔
ان پلیئرز میں ثاقب حنیف، سلمان الحق، عبدالباسط، یوسف اعجاز بٹ، محمد عمر حیات، علی خان نیازی، محمد سفیان، محمد عمر سعید، مامون موسیٰ خان، سید عبداللّٰہ شاہ، حسیب احمد خان، سردار ولی، سہیل، عیسیٰ سلیمان، عبداللّٰہ اقبال، عالمگیر، علی خان غازی، علی عزیر محمود، معین احمد، شائق دوست، محمد ولید خان، راہس نبی، ہارون الرشید فہیم خان، عمیر علی، عدنان یعقوب، عبدالصمد شہزاد، اوتس جان، محمد خان، حسن نوید بشیر اور محمد ولید شامل ہیں۔
اوتس خان اور عیسیٰ سلیمان پہلی بار پاکستان ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔
ان دونوں کے علاوہ یوسف بٹ، عبداللّٰہ اقبال، راہس نبی، ہارون حامد، عدنان یعقوب، عبدالصمد اور حسن بشیر غیر ملکی کلبز کی نمائندگی کرنے والے اوورسیز پاکستانی ہیں۔
Comments are closed.